بیدر شہر سمیت ضلع بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی عیدالفطر

بیدر اور ضلع بیدر کے مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید الفطرکے خصوصی اجتماعات‘ ہزروں کی تعداد میں فرزندانِ توحیدنے حسب روایت قدیم انتہائی خضوع و خشو ع کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی

بیدر۔12/اپریل۔ عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر بیدر اور ضلع بیدر کے مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید الفطرکے خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے جہاں پر ہزروں کی تعداد میں فرزندانِ توحیدنے حسب روایت قدیم انتہائی خضوع و خشو ع کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی۔ نماز عید الفطر کا سب سے بڑا مرکزی اجتماع بیدرکے قدیم تاریخی عیدگاہ محمدآباد بیدر میں دیکھا گیا جہاں زائد از70ہزار سے زائد فرازاندان توحیدنے سر بسجود ہوکر نماز عید الفطرادا کی۔ نماز سے قبل مولانا مفتی محمد عبدالجلیل قاسمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بندہ ندامت کے ساتھ اللہ کے دربار میں اپنے گناہوں کی معافی مانگے اورآنسو ندامت کے بہائے گا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کیلئے رحمتوں کے دریا بہادے گا۔ مسلمانوں کی سر بلندی، اقبال وعظمت کا راز دراصل قرآن حکیم سے رابطہ و وابستگی اور ہادی برحق حضور ؐ سے سچی محبت اور آقائے دو جہاں کی اتبا ء میں مضمر ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ آج کا دن یتیموں کی غمخوری و بیواؤں کی دادراسی کا دن ہے۔ ماہ رمضان المبارک دراصل ایک اسی تربیت کا ماہ ہے جس کے ذریعہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد،غمخوری ایک دوسرے کی تکلیف کا خیال، عبادت و ریاضت، محبت اخوت اور مقدس کلام پاک کے مطالعہ وذکر اذکارکی تربیت حاصل ہوتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ رمضان المبارک کا جس طرح اہتمام کیا تھا اُسی طرح رمضان کے بعد بھی مساجد کو اپنے سجدوں سے ہمیشہ آباد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔مولانا خصوصی طورپر غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے پر اسرائیل کے ظلم کی سخت مذمت کی اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے دعا کی گئی۔ جناب سید مبشر علی المعروف ابُّو معتمد انتظامی کمیٹی عیدگاہ بیدر نے مصلیان عیدگاہ کو عیدالفطرکی پُر خلوص مبارکباد دی اور سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے عیدگاہ کی آمدنی و خرچ اور دیگر تفصیلات بتائی گئی۔ اور کہا کہ عیدگاہ بیدر کی انتظامی کمیٹی عیدگاہ کی ترقی کیلئے فکر مند ہے اور پوری دیانتداری کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی بحسن خوبی انجام د ینے جارہی ہیں۔اس موقع پرجناب سید مبشر علی المعروف ابومعتمد انتظامی کمیٹی عیدگاہ بیدر نے محکمہ پولیس‘محکمہ برقی کے ساتھ ساتھ مجلس ِ بلدیہ بیدر کے ذمہ دار عہدیداران اور صحافی حضرات سے اِظہارِتشکر کیا۔ انھو ں نے کہا کہ عیدگاہ کمیٹی مستقل طورپر عیدگاہ کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے‘ اس مرتبہ عیدگاہ انتظامی کمیٹی کی جانب سے نمائندگی پر سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹراورایمرجنسی ایمبولنس‘ کے علاوہ فائر بریگیڈ عملہ بھی موجود تھا۔جناب محمد جواد احمدصدر عیدگاہ کمیٹی بیدر کی نگرانی میں اس مرتبہ گرمی کی شدت اور دھوپ سے بچاؤ کی خاطر مصلیانِ عیدگاہ کیلئے شامیانوں کا انتظام کیا گیا تھا۔اور کسی عارضہ کی وجہ سے جو ٹہر کر نماز ادا نہیں کرسکتے ان افراد کیلئے کُرسیوں کا نظم بھی کیا گیا تھا۔ اور جو معذور ہیں ان کو وہیل چیئر کا نظم عیدگاہ کے ہر گیٹ پر کیا گیا تھا۔ وضو، بیٹھنے اور نماز ادا کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ صبح 10 بجے مولانا مفتی محمد عبدالجلیل قاسمی صاحب نے نماز عید الفطر کی امامت فرمائی اور خطبہ دیا اور دعافرماتے ہوئے خصوصی طورپرفلسطین غزہ، ملک ہندوستان اور عالمِ اسلام میں امن امان اور اسلام کی سربلندی اور بقاو سلامتی کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و خوشحالی کیلئے دعا فرمائی۔ بعد دعا کے ایک دوسرے کو بغلگیر ہو کر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری رہا۔عیدگا بیدر میں مصلیانِ عیدگاہ کیلئے مظہر ساؤنڈ بیدر کی جانب سے ساؤ نڈ سسٹم کانہایت ہی بہتر انتظام رہا۔ عیدگاہ بیدر کے علاوہ شہر کی تاریخی جامع مسجد میں بھی نمازِ عیدالفطر ادا کی گئی جامع مسجد بیدر میں عید کی نماز و خطبہ عید مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی نے پڑھا۔اور ہمنا آباد چٹگوپہ‘ بھالکی، بسواکلیان‘اوراد، بگدل شریف، منااکھلی،منہلی، منگلگی‘رائیکوڈ گی‘کھینی رنجہول‘ حمیلہ پور، املاپور،میلور،چدری،اشٹور اور مختلف مساجد میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے خضوع و خشو ع کے ساتھ نمازعیدلفطر ادا کی۔ایس پی بیدر کی نگرانی میں ضلع بھر میں پولیس اور ٹرافک پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!