محمد احتشام الحق کے فرزند محمد ارسلان الحق نے کیا حفظ القرآن کی تکمیل۔جلسہ سے علماء دین کاخطاب


بیدر3مارچ۔ محمد امتیاز الحق ہنڈے کار مرحوم کے نبیرہ’و محمداحتشام الحق مالک حق میڈیکلمعتمد موتی مسجد بیدر کے فرزند محمد ارسلان الحق نے مختصر عرصہ میں حفظ قرآن مجید کی تکمیل کی۔حفظ قرآن مجید کی تکمیل کی مسرت میں سٹی پیالیس فنکشن ہال میں محمد منصور احمد خان ایڈوکیٹ صدر موتی مسجد”کالی مسجد“بیدر کی نگرانی ‘محمد ایاز الحق مالک کرناٹک چھالیہ اسٹور بیدر کی سرپرستی، مولانامفتی محمد جاوید احمد نظامی خطیب موتی مسجد کی صدارت میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ میں ڈاکٹر سید حسام الدین قادری عذیر صدر قاضی بیدر،حافظ سید عمر ہاشمی ناظم جامعہ ہاشیمہ،مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی،حافظ محمد مونس کرمانی،حافظ محمد آصف خان،محمد اعجاز الحق،حافظ محمد متین، حافظ محمد نذیر احمد شرفی،مولوی سیّدخلیل اللہ حسینی،حافظ سیّداسمٰعیل عطاری،اساتذہ و علمائے دین شاہین ادارہ جات اور دیگر نے بحیثیت مہمان خصوصی شیہ نشین پر موجود تھے۔تمام مہمانوں کی جناب محمد وسیم الحق’محمدعظیم الحق’انظمام الحق’عاصم الحق’عیان الحق اور احتشام لحق فمیلی نے شال و گلپوشی کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اس موقع پر مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی ناظم جامعہ روضتہ البنات بیدر نے مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اللہ سبحانہ تعالیٰ کا مقدس کلام ہے اور اس کلام کو اللہ سے نسبت ہونے کی وجہ سے سارے کلاموں میں سب سے اعلیٰ و افضل ہے۔ اور اس کلام سے جس کو نسبت ہوجائے اس کو دنیا و آخرت میں کامیابی، سرفرازی، و بلندی نصیب ہوتی ہے۔ اس مقدس کلام کو اللہ رب العزت نے حضور نبی کریم ؐپر نازل فرمایا ہے۔ یہ ایسا مقدس کلام ہے جس کی حفاظت کا خود اللہ پاک نے ذمہ لیا ہے۔ انہوں نے بصیرت افروز خطاب میں کہا کہ آج ہماری قوم دین سے دور قرآن سے دور ہوتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ناکامی اور نا مرادی مسلمانوں کا مقدر بن رہا ہے۔والدین اپنی اولاد کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی طرف بھی زیادہ توجہ دیں اور دینی تعلیم بھی دنیا و آخرت میں کام آنے والی ہے۔ ان مقررین نے حفاظ اکرام سے کہا کہ آپ کا کیا مقام ہے آپ اپنی حیثیت کو پہچان لیں کہ آپ کے پاس کتنی عظیم دولت ہے۔حفاظ اکرام اپنے اوقات کی حفاظت کریں اللہ سبحانہ تعالیٰ کے احکامات اور حضور اقدس ؐ کی تعلیمات پر سختی کے ساتھ عمل پیرا رہیں اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کو کثرت سے تلاوت کرنے کی عادت ڈالیں اور حفظ قرآن کو مضبوط کرنے کیلئے حفاظ اکرام نوافل کا احترام کریں۔ انہوں نے جمیع اساتذہ اکرام کو مبارکباد دی۔ مو لانا حافظ محمد عرفان نے کہا کہ قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ دار ی اللہ نے خود لی ہے۔انہوں نے محمد احتشام الحق کو مبارکباد دی۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز حافظ محمد ارسلان الحق کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔حافظ محمد اسمعئل نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنانے کی سعادت حاصل کی۔مہمانوں اور حاضرین جلسہ نے حافظ محمد ارسلان الحق کی بکثرت شال وگلپوشی کر تے ہوئے انہیں مبارکباددیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نواز ہ۔ مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی نے خصوصی دعا فرمائی۔ مولانا حافظ محمد ٹیپوسلطان نظامی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تمام مہمانوں کیلے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیاگیا تھا۔حق فیملی نے مہمانوں کا استقبال اور انتظامات میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!