اگر بھارت ہماری ماتا ہے تو ہم پاکستان کے باپ ہیں”_ بی جے پی کے ترجمان

ہریانہ: اتوار کے روز گڑگاؤں کے پٹودی میں بی جے پی کے ترجمان اور کرنی سینا کے صدر ‘سورج پال آمو’ نے ایک مہپنچایت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "تاریخ بنائیں” اور "تاریخ نہ بنیں” تاکہ "کوئی تیمور، اورنگ زیب، بابر اور ہمایوں” پیدا نہ ہو۔

اور امو نے کہا: "اگر بھارت ہماری ماتا ہے، تو پاکستان کے ہم باپ ہیں، اور یہ پاکستانی۔۔۔۔۔ کو ہم یہاں کے گھروں میں کراۓ پر مکان نہیں دیں گے۔۔۔ ان۔۔۔ کو اس دیش سے نکالو، یہ پرستاؤ پاس کرو۔”

اس مہا پنچایت کو مذہبی تبادلوں، ‘لو جہاد’ اور آبادی پر قابو پانے کے قانون پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔

ساتھ ہی امو نے یہ بھی کہا کہ: "1947 کے دوران، جب ملک تقسیم ہوا، ہم نے 10 لاکھ افراد کی لاشیں دیکھیں … آج تک ان لاشوں کا کوئی تعین نہیں ہے۔ اور ہم انہیں مکانات اور دکانیں دے رہے ہیں ، اور یہ پتا چلا ہے کہ پٹودی میں ان کے پارک بننا شروع ہوگئے ہیں۔ پارک کے پتھر کو جڑ سے اکھاڑ دو… کون سا نوجوان پتھر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے تیار ہے؟”

امو کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر ، ہریانہ کے بی جے پی کے ایک اعلی رہنما نے کہا، "یہ ان کے ذاتی تبصرے تھے۔ پارٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ "

آمو کو 2013 میں ہریانہ کے بی جے پی کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا، پھر 2014 اور 2019 کے درمیان چیف میڈیا کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ 11 جون کو، انہیں ہریانہ میں بی جے پی کے ترجمان کے طور پر دوبارہ مقرر کیا گیا تھا۔

امو نے اس سے قبل بھی تنازعہ کھڑا کیا تھا خاص طور پر 2017 میں، اس وقت جب انہوں نے فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز کے سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کا سر قلم کرنے والے ہر ایک کو 10 کروڑ روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

امو نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا، "مجھے اُجینا سے تعلق رکھنے والے سورج پال سنگھ کی یاد آرہی تھی، جنھوں نے اپنے گاؤں کے اندر مسجد تعمیر نہیں ہونے دی۔ ایک نوجوان مجھے بتا رہا تھا، بھوڈکلان میں بار بار ایک مسجد بنائی جارہی ہے، وہ اسے روکتے ہیں، پھر یہ دوبارہ تعمیر کیا جاتا ہے… اسے فاؤنڈیشن سے ختم کرو۔

مہا پنچایت میں گفتگو کرتے ہوئے امو نے اداکار سیف علی خان اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، "وہ کہتے ہیں پٹودی میں ‘لو جہاد’ ہے، جن لوگوں نے تیمور کو جنم دیا وہ بھی پٹودی سے ہیں… ٹھاکر صاحب یہاں بیٹھے تھے، جب نواب آف پٹوڈی فوت ہوۓ تھیں، وہی شخص تھا جس نے پگڑی باندھی… جبکہ ہم جانتے ہیں کہ احترام کیسے کرنا ہے، ہم تیمور کی والدہ سے بھی درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بس کر دیں۔ یہ ‘لو جہاد’ شرمیلا ٹیگور کے زمانے سے ہورہا ہے، پٹودی میں ہی اسکا بینج بویا گیا تھا، پٹودی کے لوگ، صرف تم ہی اسے کاٹو گے۔ ان کا استقبال کرنا بند کرو۔” 

انہو نے مزید کہا؛ "اگر دیش کے اندر اتہاس بنانا چاہتے ہو، اتہاس بننا نہیں ہے، اتہاس بنانا ہے، نہ تیمور پیدا ہوگا، نہ اورنگزیب، بابر، ہمایوں پیدا ہونگے، ہم سو کروڑ ہیں، اور وہ بیس کروڑ ہیں

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!