ہندوستانی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے: امریکی وزیر خارجہ

ہندوستان میں ہر دن کوئی نہ کوئی ظلم و جبر کا واقعہ دیکھنے سنے کو ملتا ہے۔ کیونکہ سیاست نے عوام میں اس قدر مذہبی منافرت بھر دی ہے کہ عوامی سطح پر امن و امان تقریبا ختم ہو چکا ہے۔ جیسا کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان میں مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد اقلیتی برادری کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق امریکہ نے نوٹس لیتے ہوئے اسکو ظلم قرار دیا ہے اور اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے ہندوستان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں انسانی حقوق سے انحراف نہ کرے۔

امریکی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملے پر کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اُسے قبول کرنے میں ہی ہے، امریکہ اور بھارت کو مل کر جمہوری اقدار پر کھڑا ہونا ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے رہنماؤں نے مخالفین کی آواز دبائے جانے کا معاملہ اٹھایا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی نشاندہی کی تھی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!