مرکزی کابینہ نے ون نیشن ون الیکشن کی تجویز کو منظوری دے دی

نئی دہلی، 18 ستمبر ( یو این آئی ) مرکزی کابینہ نے ملک میں لوک سبھا، اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کے ایک ساتھ انتخابات کرانے کے اہم ہدف ‘ ون نیشن ، ون الیکشن ‘ کو نافذ کرنے کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے بدھ کو رام ناتھ کووند کمیٹی کی سفارشات کو منظوری دیدی وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں لکے گئے فیصلوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا "کابینہ نے آج ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور ون نیشن ون الیکشن کے حوالے سے تشکیل کردہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئی ہیں۔مسٹر ویشنو نے کہا کہ حکومت اس نظام کو دو مرحلوں میں نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی تجویز ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے ساتھ بلدیاتی اداروں کے انتخابات بھی کرائے جائیں گے۔مسٹر نے کہا کہ ایک قوم، ایک الیکشن کی تجویز کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کی کچھ کمیٹیاں اور سماجی تنظیمیں بھی اس تجویز کی وکالت کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کووند کمیٹی نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ متواتر انتخابات کی وجہ سے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کا نفاذ حکومتوں کے منصوبہ بندی کے فیصلوں کو متاثر کرتا ہے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو روکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کووند کمیٹی کو دیے گئے میمورنڈم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) اور اس کی تمام اتحادی جماعتوں نے واضح طور پر اس تصور کی حمایت کی تھی، جب کہ کانگریس، عام آدمی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور ترنمول کانگریس جیسی جماعتوں نے اس پر اپنے مختلف اعتراضات درج کرائے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایک ملک ، ایک الیکشن کے نظام کے نفاذ کے لیے آئین میں ترمیم کا بل لانا ہوگا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!