ادارۂ ادبِ اسلامی بنگلورو کااستقبالیہ و اعزازی اجلاس، کتاب کا اجرا وکل ہند مشاعرہ

بنگلورو ( راست)ادارۂ ادبِ اسلامی بنگلور و کا دو نشستوں پر مشتمل ایک اہم استقبالیہ ،اعزازی اجلاس و کل ہند مشاعرہ مورخہ 28؍ اپریل 2024 ء بروز اتوار بمقام بفٹ ہال، دارالسلام کوئنس روڈ بنگلورو دوپہر 3-30بجے منعقد ہوگا۔ پہلے اجلاس کی صدارت جناب ملنسار اطہر احمد کریں گے جس میں کرناٹکا اردو اکادمی کے نومنتخب صدر محمد علی قاضی مصباحی اور معاذ الدین احمد خاں رجسٹرار بطور ِ خصوصی مہمانانِ خصوصی اور اکادمی کے نو منتخب اراکین بطور مہمان شرکت کریں گے،جن کا ادارے کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر جناب سید شفیع اللہ ٹینک گارڈن اور جناب ڈاکٹر اقبال شہباز کو علی الترتیب ان کی ملّی و ادبی خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا جائے گا۔نیز محترمہ ریشماں طلعت شبنم کی کتاب ’’گردِ سفر‘‘ کا بنگلورو میں اجراء عمل میں آئے گا۔بعد ازاں بعد نمازِ مغرب فوراًدوسری نشست میں ایک کل ہند مشاعرہ ندیم ؔ فار وقی کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں جناب فیاض قریشی صدر ادارۂ ادب اسلامی کرناٹک ،محترمہ قمرسرور احمد نگر مہاراشٹرا ، اور جناب اللہ بخش خاں صدر بزمِ غالب بنگلورو بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔بیرونی شعراء عارفؔ زماںاکولا، منظور ندیمؔ اکولا،تجمل حسین زاہد،ؔ سلیم یاورؔ مہاراشٹرا،نفیسہ حیاؔ احمد نگر،قمرؔ سروراحمد نگر،سید سلیم امراوتی، نازؔ پروائی دھمن گائوں کے علاوہ مقامی شعراء منیر احمد جامیؔ،شفیقؔ عابدی، ملنسارؔ اطہر احمد،ریشماںطلعت شبنمؔ،غفران امجدؔ بنارسی ،شیخ حبیبؔ،افتخار ارسلؔ، جمیل اختر بنارسی، اکرم اللہ بیگ اکرم،ؔشفیق الزماں زماںؔ، نیاز الدین نیازؔ ، منظورؔعالم جنیدی،روشن ضمیرؔ، عبدالوہاب سردار دانشؔ انورؔ عزیز،افسر پاشاہ افسرؔ، مجاہدؔ احمد عمری اور دیگر اپنی تخلیقات پیش کریںگے۔ان دونوں محفلوں میں ادب نواز حضرات و سامعین سے شرکت کی پر خلوص گذارش کی جاتی ہے۔ ( عرفان افضل ا ور دیگراراکینِ مجلسِِ عاملہ، ادارۂ ادبِ اسلامی بنگلورو)

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!