بسواکلیان تعلقہ کے گناتیرتھ واڑی میں عصمت دری وقتل معاملہ: بیدر ضلع انچارج منسٹر ایشور کھنڈرے نے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی

بسواکلیان تعلقہ کے گناتیرتھ واڑی گاؤں کی بھاگیہ شری نامی نوجوان لڑکی کے قتل کے واقعے نے ہم سب کو چونکا دیا ہے۔ بسواکلیان تعلقہ کے گناتیرتھ واڑی گاؤں کی بھاگیہ شری نامی نوجوان لڑکی کی عصمت دری کے بعد قتل کے واقعے نے ہم سب کو چونکا دیا ہے۔ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے آج نوجوان لڑکی کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بربریت اور درندرگی سب سے شیطانی عمل ہے۔متوفی بھاگیہ شری کیلئے دعا کرتے ہوئے اس کے خاندان کو اس کی جدائی کا دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ ایشورا کھنڈرے نے ذاتی طور پر اس خاندان کی مدد کی اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ آج دوپہر تک حکومت کی جانب سے 4 لاکھ روپے کا چیک دیں گے تاکہ اس واقعے سے متاثرہ خاندان کی مدد کی جاسکے کیونکہ لڑکی کے کنبہ کے افراد غریب ہیں۔انہوں نے اگلے مرحلے میں مزید ریلیف اور تمام ضروری مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔جیسے ہی یہ معاملہ وزیر ایشورا کھنڈرے کے علم میں آیا، انہوں نے ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ کو فون کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!