چیف منسٹر بی ایس یدیورپا کا اعلان کرناٹک میں لاک ڈاون میں 14 جون تک توسیع کی گئی

بیدر۔3/جون۔(محمد امین نواز)۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن کو 14 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے یہ اعلان آج جمعرات کو کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پابندیاں 14 جون کی صبح 6 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔ چیف منسٹر یدی یورپا نے چہارشنبہ کو کہا تھا کہ دیہاتوں میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کے بارے میں شعوری فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔ ریاست کی کوویڈ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی نے حکومت کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پابندیوں میں نرمی لینا ہی مناسب ہوگا جب مثبتیت کی شرح 5 فیصد تک آجائے اور روزانہ کے معاملات کی تعداد پانچ ہزار سے کم ہو۔ حال ہی میں حکومت نے 24 مئی سے 7 جون تک لاک ڈاؤن پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اگرچہ انفیکشن کم ہوا ہے، بیماری کا پھیلاؤ اب بھی جاری ہے۔ ماہرین کی سفارش کی بنیاد پر پابندیوں میں 14 جون تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایک ہفتہ کے بعد صورتحال بہتر ہوگی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!