شاہین ادارہ جات بیدر و قومی قریش کانفرنس کی جانب سے قریش برادری کے جماعت دہم کے طلباء کے لئے خصوصی اسکالر شپ

شاہین ادارہ جات بیدر و نیشنل قریش کانفرنس کے ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ایک دونوں کے متفقہ فیصلہ سے ایک اسکیم لانچ کی گئی۔ان دونوں کے اشتراک سے یہ طئے پایا گیا ہے کہ قریش برادری کے ایسے طلبا ء جو جماعت دہم کا امتحان تحریر کرچکے ہیں ان طلباء کیلئے ہندوستان کی تمام ریاستوں کے صدر مقامات پر ایک مسابقتی امتحان کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ان امتحانات میں کامیاب ہر ریاست سے 5طلباء کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔جنھیں حصولِ تعلیم کیلئے شاہین ادارہ جات کی جانب سے 50فیصد اور نیشنل قریش کانفرنس کی جانب سے 50فیصد اسکالرشپ کی صورت میں تعاون کیا جائے گا۔ہندوستان بھر کے خواہشمندقریش برادری کے طلباء کو چاہئے کہ اس لنک https://shaheengroup.org/qureshi-student-registration/ پر کلک کریں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!