ملک میں کورونا کے 117 مریض صحت یاب، تین متاثرین کی موت

نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے 117 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ تین متاثرہ افراد کی موت ہو گئی دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 384206 افراد کا ویکسینیشن کیاگیا اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 28 لاکھ 5 ہزار 319 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹے میں 20 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں اور 26 فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف، کرناٹک میں 16، پنجاب میں نو، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں پانچ پانچ، تلنگانہ میں چار، جموں و کشمیر اور گجرات میں دو دو اور دہلی، گوا، اتر پردیش میں ایک ایک فعام کیس میں اضافہ ہوا ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اب 1960 ہے۔ اسی عرصے میں گجرات میں دو اور میگھالیہ میں ایک کورونا مریض کی موت ہوئی۔تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے درج کیسز کا اعدادوشمار 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 921 ہو گیا ہے اور اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 49 ہزار 228 ہو گئی ہے، اموات کا اعدادوشمار530733 ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!