ملک میں کورونا کے 2124 نئے معاملات درج، 17 کی موت

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں اتار چڑھاؤ کے درمیان بدھ کو 2,124 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 17 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,24,507 ہو گئی ہے۔
نئے کیسوں کی آمد سے کیسوں کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 42 ہزار 192 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال معاملوں میں 130 کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تعداد بڑھ کر 14,971 ہو گئی ہے۔بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,977 افراد کووڈ سے نجات دلائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ دو ہزار 714 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیںفعال شرح 0.03 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد میں 61 کے اضافے کے ساتھ، کل تعداد 2,039 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 276 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 33 ہزار 452 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 857 ہو گئی ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال معاملے 27 بڑھ کر 3,955 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 428 بڑھ کر 64,77,952 ہو گئی جب کہ اموات کی تعداد 13 بڑھ کر 69,630 ہو گئی۔
قومی دارالحکومت میں دہلی میں 22 فعال معاملےبڑھ کر 1,841 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 394 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 76 ہزار 196 تک پہنچ گئی جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 203 تک پہنچ گئی۔
مدھیہ پردیش میںفعال معاملے 14 سے بڑھ کر 289 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 18 افراد نے اس جان لیوا وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 10,31,251 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 10,736 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!