کرناٹک پولیس میں 10 ویں پاس کے لیے نوکریاں، تفصیلات جانیں

بیدر۔یکم/اگست۔کرناٹک اسٹیٹ پولیس نے 10 ویں پاس کے لیے مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدوار ان عہدوں کے لیے KSP کی آفیشل ویب سائٹ ksp.gov.in کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو سرکاری نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر پڑھنے کے بعد ہی درخواست دینی چاہیے۔ صرف قواعد کے مطابق کی گئی درخواست درست ہوگی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل 250 تقررات پُر کی جائیں گی۔
ان عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔
کوک – 81۔
حجام – 45۔
واشر مین – 53۔
سوئیپر- 58۔
پانی کیریئر – 13۔
تعلیمی قابلیت
ان عہدوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کا کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے 10 ویں پاس ہونا ضروری ہے۔
انتخاب کا عمل۔
ٹریڈ ٹیسٹ(Trade Test) کی بنیاد پر ان عہدوں پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ امیدوار اس بھرتی سے متعلق مزید معلومات کے لیے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن دیکھ سکتے ہیں۔
درخواست کی فیس
جنرل اور او بی سی کیٹیگری کو درخواست فیس 250 روپے ادا کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس سی اور ایس ٹی زمرے کے امیدواروں کے لیے 100 روپے کی درخواست فیس مقرر کی گئی ہے۔
اہم تاریخیں
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ – 30 اگست 2021۔ سرکاری ویب سائٹ ksp.gov.in

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!