بیدر شہر میں کانگریس کی جانب سے جلوس کی شکل میں عظیم الشان طاقت کا مُظاہرہ، آٹھ اسمبلی حلقہ جات کے قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی

بیدر۔17/اپریل۔بیدر لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ساگر ایشور کھنڈرے کی نامزدگی کے لیے شہر میں ایک بہت بڑا روڈ شو اور جلسہ عام میں کانگریس کی جانب سے عظیم الشان طاقت کا مُظاہرہ دیکھنے میں آیا۔بیدر لوک سبھا حلقہ کے تحت آنے والے تمام آٹھ اسمبلی حلقوں کے ہزاروں کارکنان، بشمول پڑوسی گلبرگہ ضلع کے چنچولی اور الند سے بھی قائدین اس جلوس میں موجود تھے۔کے پی سی سی کے نائب صدر سبھاش راٹھوڈ چنچولی نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا نے اُس وقت بھی چنچولی کا دورہ نہیں کیا جب کسانوں نے خودکشی کی تھی۔کے کے آر ڈی بی کے صدر اجے سنگھ نے کہا کہ تبدیلی نچلی سطح سے شروع ہونی چاہیے۔یہ ساگر کھنڈرے کا الیکشن نہیں ہے،بلکہ یہ حق اور باطل کے درمیان انتخاب ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس جو کہ سچائی اورتمام مذاہب کی پارٹی ہے اسے جیتنا چاہئے۔سابق وزیر پی جی آر سندھیا، ریونائک بیلمگی نے بھی خطاب کیا اور بی جے پی سے مطالبہ کیا، جو ذات پات اور مذہب کے نام پر ملک کی تعمیر کی بات کرتی ہے، اسے مناسب سبق سکھایا جائے۔سابق وزیر راج شیکھر پاٹل نے کہا کہتمام قائدین،کارکنوں نے کانگریس امیدوار ساگر کھنڈرے کو متحد ہوکر پر جیتنے کی اپیل کی۔کانگریس ایک پارٹی ہے جو کہتی ہے وہ کردکھاتی ہے،اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے سخت محنت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حا اُمور نے کہا کہ بیدر ضلع کی ترقی میں کھنڈرے پریوار کا تعاون منفرد ہے۔کانگریس امیدوار ساگر کھنڈرے کے نوجوان ہونے پر تنقید درست نہیں ہے۔ ساگر کھنڈرے پڑھے لکھے ہیں۔پارلیمنٹ میں ایسے لوگ ہوں جو قانون جانتے ہوں۔ساگر کھنڈرے نے کہا کہ ان کے پاس تمام قابلیت ہے۔چیف منسٹر کے پولیٹیکل سکریٹری بی آر پاٹل،بیدر اور گلبرگہ اضلاع کے کانگریس لیڈران بشمول ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے،آٹھ اسمبلی حلقوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!