کرناٹک میں کوویڈ-19 تیزی سے پھیل رہا ہے، ایک دن میں 600 سے زیادہ کیسز

بیدر۔16/جون۔کرناٹک میں کوویڈ-19 کے 600 سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے ان معاملات نے ریاست میں صحت کے افسران میں تشویش پیدا کردی ہے۔جمعرات کو سامنے آنے والے پچھلے 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 648 کیس درج ہوئے، جب کہ ایک مریض کی موت انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔بنگلورو میں سب سے زیادہ کیسز دیکھے گئے، یہاں 615 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جس کی وجہ سے دارالحکومت کے ایکٹو کورونا کیسز بڑھ کر 3,843 ہو گئے ہیں۔جنوبی کنڑ ضلع میں 12 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔جبکہ ریاست بھر میں 23,452 کوویڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ریاست کی مثبتیت کی شرح 2.76 فیصد ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 3,997 ہو گئی ہے۔ وہیں، 30 لوگ فی الحال اسپتال میں داخل ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!