لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے دھارواڑ میں ایک گھر سے 18 کروڑ روپے نقد برآمد

دھارواڑ: الیکشن کمیشن کرناٹک میں پرامن اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہا ہے۔ انتخابات کے دوران منی پاور کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کے دھارواڑ میں ایک کارروائی کے دوران کروڑوں کی بے حساب نقدی برآمد کی گئی۔ یہ معاملہ محکمہ انکم ٹیکس کو سونپ دیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انتخابی عہدیداروں نے منگل کو دھارواڑ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور 18 کروڑ روپے نقد ضبط کئے۔ حکام نے منگل کی شام دھارواڑ کے ارنا ریذیڈنسی اپارٹمنٹ میں بسواراج دتناور کے گھر پر چھاپہ مارا۔ الیکشن ریپڈ ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے گھر میں شراب رکھنے کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ شراب کی تلاشی کے دوران الماری سے نقدی برآمد ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ برآمد شدہ رقم 18 کروڑ روپے ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس نے کیس کو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو منتقل کر دیا ہے اور جانچ جاری ہے کہ اس بار الیکشن کمیشن کی مہم کے تحت ملک میں الیکشن سے پہلے کی کارروائی میں ریکارڈ ضبط کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں 4650 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی رقم اس سے پہلے ضبط نہیں کی گئی تھی۔ اس دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی پکڑی گئی۔ الیکشن کمیشن منی پاور کے استعمال کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!