حلقہ پارلیمنٹ بیدر سے کانگریس اُمید وار کی حیثیت سے ساگر کھنڈرے نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

بیدر۔17/اپریل۔کانگریس کی جانب سے انتخابی جلسہ عام سے قبل بیدر شہر میں ایک بہت بڑا روڈ شو منعقد کیا گیا۔ کانگریس امیدوار ساگر کھنڈرے نے کھلی موٹرگاڑی میں عوامی تائید کا استقبال کررہے تھے۔حلقہ پارلیمنٹ بیدر سے کانگریس اُمیدوار کی حیثیت سے ساگر کھنڈرے نے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر ضلع الیکشن افسر گویندریڈی کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ان کے ہمراہ وزیر ایشور کھنڈرے، ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور جناب محمد رحیم خان،سابق ایم ایل اے و سابق وزیر راج شیکھر پاٹل،اشوک کھینی موجود تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!