واٹس ایپ نے 20,11,000 بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کردیے۔

میڈیا رپروٹ کے مطابق معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے بھارت میں 400 ملین سے زائد صارفین ہیں۔ واٹس ایپ نے بھارت کے نئے متنازع سوشل میڈیا قوانین کے تحت پہلی رپورٹ جاری کردی ہے۔

واٹس ایپ نے انفارمیشن ٹکنالوجی قواعد (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھک کوڈ )، 2021 کے تحت ہندوستان ماہنامہ رپورٹ کا پہلا ایڈیشن شائع کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میسجنگ پلیٹ فارم پر نقصان دہ سلوک کو روکنے کے لئے اس نے نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ جس میں واٹس ایپ نے نقصاندہ اور غلط معلومات پھیلانے پر بھارت میں 20 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں 2,011,000 صارفین کو اسپام میسجنگ میں ملوث پانے پر ان کے اکاؤنٹس بلاک کردینے کی خبر دی ہے، ان صارفین نے رواں سال 15 مئی سے 15 جون تک واٹس ایپ کے طے شدہ قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقصان دہ اور غیر مطلوبہ پیغامات کے پھیلاؤ کو روکنا ہمارا اہم ٹارگٹ ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ جعلی خبروں اور غلط معلومات کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہا ہے، اور بھارت واٹس ایپ کی بڑی مارکیٹ ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!