اسپتال میں نماز پڑھنے پر مسلم خاتون کےخلاف مقدمہ درج

الہ آباد۔24؍ ستمبر: الہ آباد کے تیج بہادر اسپتال میں خاتون کے نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے اس معاملے میں تحقیقات بٹھائی ہے کہ آخر خاتون کو روکنے کی کوشش کیوں نہیں کی آئندہ ایسا نہ ہو اس کےلیے سختی برتنے کا حکم دیاگیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ اسپتال کے ڈینگو وارڈ میں جیٹھ واڑہ پرتاپ گڑھ کی 40 سالہ خاتون داخل ہے اس کی ایک تیمار دار پلنگ سے کچھ دور جاکر اس کی شفایابی کےلیے نماز حاجت پڑھنے لگی، وہ تقریباً 12 منٹ تک نماز کی حالت میں رہی، لیکن کسی شرپسند نے اس کی ویڈیو بناکر وائرل کردی ۔ اتر پردیش حکومت نے اس سے قبل ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت مسلمانوں کو ریاست میں عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ وہ صرف مسجد کے اندر ہی کر سکتے ہیں۔


شکایت کی بنیاد پر پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے ذریعہ بنا کسی غلط ارادے کے کسی کے بھی کام یا ٹریفک متاثر کئیے بغیر اسپتال میں داخل اپنے مریض کی شفایابی کےلیے دعا کرتے ہوئے نماز ادا کی گئی، ان کا یہ فعل کسی جرم کے زمرے میں نہیں آتا ہے‘‘۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!